ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر ہند۔ نیپال سرحد پر الرٹ

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر ہند۔ نیپال سرحد پر الرٹ

Tue, 19 Jul 2016 17:44:48    S.O. News Service

مہراج گنج،19جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی کے آئندہ 22جولائی کو گورکھپور دورے کے پیش نظر گورکھپور۔بستی منڈل علاقے میں پڑنے والی ہند۔نیپال سرحد پر سخت چوکسی برتی جا رہی ہے۔گورکھپور ژون کے پولیس انسپکٹر جنرل موہت اگروال نے بتایا کہ دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کی دراندازی کے کسی بھی امکان کو ختم کرنے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ نیپال سرحد سے ہندوستان میں داخل ہونے والے ہر شخص کی شناخت کے دستاویزات کی جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔مودی آئندہ 22جولائی کو گورکھپور میں ایمس کی سنگ بنیاد اور ایک بند پڑی کھاد فیکٹری کا آغاز کرنے کے علاوہ ایک ریلی سے خطاب بھی کریں گے۔اگروال نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر ہند۔ نیپال سرحد پولیس اور مقامی تفتیشی اکائیوں کو بھی محتاط کیا گیا ہے،تمام سر حدی چوکیوں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور حساس سرحدی علاقوں میں گشت اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ساتھ ہی مذہبی مقامات پر بھی نظر رکھنے کے احکامات دئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سینما گھروں، ہاسٹل، ریل اور بس اڈوں پر ہونے والی سرگرمیوں پر بھی گہری نگاہ رکھنے کو کہا گیا ہے۔اس درمیان، مسلح سر حد فورس(ایس ایس بی) کے ڈپٹی افسر منیش کمار نے بتایا کہ کچھ عسکریت پسندوں کے سرحد پار سے دراندازی کے خدشہ سے متعلق اطلاعات کے پیش نظر ہمیں بھی سرحد پر سخت نگرانی کے احکامات دئے گئے ہیں۔


Share: